داسو واقعہ پر تحقیقات جاری ہیں ، پاکستان اور چین کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

70

اسلام آباد،18جولائی  (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ داسو واقعہ پر تحقیقات جاری ہیں، پاکستان اور چین کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، داسو میں چین کی کمپنی نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام بحال ہے اور جاری رہے گا۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل چین کی جانب سے ہماری وزارت داخلہ اور پاکستانی ایجنسیوں کے تعاون کو سراہا گیا ہے تاہم چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کا موقف ایک ہونا چاہئے ۔انہوں  نے  کہا کہ کل داسو میں کام کی بندش کو اچھالا گیا تاہم رات کو چین کی کمپنی نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام بحال ہے اور جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ داسو واقعہ کے بارے میں چین یہ سمجھتا ہے  کہ ہم بہتر کام کر رہے ہیں اور اس پر انہوں نے ہمارا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ   بارے   پالیسی بیان وزارت خارجہ دے گی۔