پشاور، 26جولائی(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122، ڈاکٹر خطیر احمد نے آج یہاں ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں راغگان ڈیم باجوڑ میں ریسکیو1122 غوطہ خوروں کی جانب سے بروقت اور بہترین پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے اور ڈوبے ہوئے افراد کے جسد خاکی نکالنے پر غوطہ خور ٹیم میں توصیفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کیے۔
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار خراج تحسین کے لائق ہیں جو عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر رشتہ دادوں کو چھوڑ کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔