رینالہ خورد:قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم ،2 افراد زخمی

56

رینالہ خورد،16جولائی(اےپی پی):قومی شاہراہ پرکوٹ باری کے قریب ٹرالر اور کار کے درمیان ٹریفک حادثہ ، حادثہ  کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی اور کار سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک ہے، دونوں میاں بیوی کو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔