پاراچنار،(اے پی پی ): زرعی ریسرچ سنٹر کی جانب سے کسانوں کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ریسرچ سینٹر برائے ضم شدہ اضلاع اور زرعی ریسرچ سینٹر پاراچنار کے تعاون سے ماحول دوست کیڑوں کی افزائش اور دشمن کیڑوں کے خاتمے سمیت زہر کے کم سے کم استعمال سے فصلوں اور باغات کو بچانے کے طریقے سکھائے گئے جس سے کسان اور زمیندار بھر پور مستفید ہوگئے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے آر آئی سوات ڈاکٹر فضل مولا ، پی آر او شاہد خالد ، پی او پشاور محمد طاہر شاہ اور زرعی ریسرچ آفیسر ڈاکٹر تاجر حسین نے بتایا کہ فروٹ فلائی نہ صرف پاکستان بلکہ ایک بین الاقوامی مسلہ ہے اور اس کیڑے کی وجہ سے دنیا بھر میں باغات اور سبزیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے اس ورکشاپ کے اہتمام کا مقصد ان ضرر رساں کیڑوں کی بروقت تدارک اور ماحول دوست کیڑوں اور زہر کے کم سے کم استعمال سے میوہ جات اور سبزیوں کو تباہی سے بچانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دور دراز اضلاع کے زمیندار اور کسان ان طریقوں کو اپنا کر فصلوں اور میوہ جات کو تباہی اور زمینداروں کو معاشی بدحالی سے بچاسکتے ہیں اور ماحول دوست طریقے اور زہر کی کم سے کم استعمال سے علاقے کو زہر سے پاک میوہ جات اور سبزیاں فراہم ہوں گی۔
ورکشاپ میں شامل زمینداروں نے ورکشاپ کو انتہائی مفید اور اہم قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس قسم کی ورکشاپس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔
ورکشاپ کے اختتام پر زیر رسرچ سینٹر پاراچنار کے آفیسر ڈاکٹر تاجر حسین نے ورکشاپ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔