سابق ایم پی اے ملک شاھان حاکمین خان کی نماز جنازہ

42

حسن ابدال،08 جولائی (اے پی پی):حسن ابدال شین باغ میں سابق ایم پی اے ملک شاھان حاکمین خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ انھیں گزشتہ روز انکے سوتیلے بھتیجے نے پستول کی گولی سر پر مار کر اسوقت قتل کر دیا تھا جب وہ ایک جنازے میں شریک تھے وجہ قتل زمین کا تنازعہ بنی۔

نماز جنازہ میں معاون خصوصی وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، ایم این اے میجر طاہر صادق، سابق بریگیڈئیر سردار عاصم نواز خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خان زمرد خان، معروف قانون دان سید عظمت بخاری، پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سجادہ نشین ڈھیر شریف پیر سید عطااللہ شاہ گیلانی نے پڑھائی نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گزشتہ روز فوت ہونے والے سید اقبال شاہ کے پاس جاکر ان سے تعزیت کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر ملک عامر خان، ملک لیاقت خان، شاھد اعوان، ملک اقلیم، تیمور اسلم اور پی ٹی آئی کے ورکر بھی موجود تھے۔