سکھر:وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کی وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس آمد،فارما کے ہاٹ ایشو ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا

26

سکھر،13جولائی (اے پی پی): وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے نائب صدر  عدیل صدیقی، شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر  محمد افراہیم آرائیں ،سینئر نائب صدر  ڈاکٹر ایوب آرائیں ، سابق صدر محمد یٰسین میمن اور  شیراز کیریوپر مشتمل وفد نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کا دورہ کیا۔

ملاقات میں فارما کے ہاٹ ایشو ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ پر تفصیلی بحث و مباحثہ ہوا اور اسے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے حل کرانے کا عندیہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے پر حکومتی سطح پر بات کرینگے۔ قبل ازیں صدرِ ایوان محمد دین نے نائب صدر ایف پی سی سی آئی عدیل صدیقی کو ایوان کی یادگاری شیلڈ اور سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی جبکہ سینئر نائب صدر علی جبران، نائب صدر محمد عامر فاروقی، سابق سینئر نائب صدر محمد اسلام مغل اور ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ/ فارما کے چیئرمین اور سابق نائب صدر جاوید علی شیخ نے دیگر معزز مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے۔ ملاقات میں اراکین ایوان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔