سکھر۔15جولائی(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی ہدایات پرنیب سکھر کی کھیلوں کے ذریعے کرپشن کے خلاف آگاہی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے۔ آسٹروٹرف ہاکی گراو ¿نڈ پر 6 ٹیموں کے درمیان اولمپک ہاکی لیگ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ مرزا نے کیا۔انہوں نے نہ صر ف افتتاح کیا بلکہ سہیل عباس الیون کی کپتانی کرتے ہوئے میچ میں حصہ بھی لیا۔
پہلے میچ میں سہیل عباس الیون نے کانٹے دار مقابلہ کرتے ہوئے 1۔3 سے مقابلہ جیت لیا۔میچ کا فیصلہ شوٹ آوٹ کی بنیاد پر ہوا کیونکہ ابتدائی طور پر میچ برابر تھا۔آخر میں ڈائریکٹر جنرل نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد میں نیب کا ساتھ دیں۔
انہوں نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا پیغام سنایا۔۔ہمارا ایمان بد عنوانی سے پاک پاکستان۔نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچا یا۔اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر سکھرمیونسپل کارپوریشن علی رضا انصاری،ایکسین سہیل میمن ، سیکرٹری ہاکی ایسوسی ایشن ذوالفقاربھی موجود تھے۔تماشائیوں کی کثیر تعداد نے میچ دیکھا۔