سکھر: ایوان صنعت و تجارت اور ایف پی آر سکھر کے اشتراک سے ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا

18

سکھر،12جولائی(اے پی پی)سکھر ایوان صنعت و تجارت اور ایف بی آر سکھر کے اشتراق سے ہیٹ اسٹروک سے بچا و کیلئے سکھر کی عوام کیلئے پینے کے ٹھنڈے پانی کے ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ چیف کمشنر حیدر علی دھاریجو،کمشنر انکم ٹیکس فرحان بدر سولنگی، صدر ایوان محمد دین ، سابق صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ، سابق صدر اور ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آر کے چیئرمین عامر علی خان غوری، رکن مجلس انتظامیہ جمیل احمد شیخ نے سکھر کی عوام کی بڑی تعداد میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

ریحانہ