سکھر: سید علی قدرشاہ زیدی سیون سائیڈ ہاکی لیگ کا شاندار افتتاح کردیا گیا،پہلا میچ خیرپور کنگزنے جیت لیا

35

سکھر،18جولائی(اے پی پی ): خیرپور میں سید علی قدرشاہ زیدی سیون سائیڈ ہاکی لیگ کا شاندار افتتاح کردیا گیا ہے۔اتوارکوڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے خیرپور کی جانب سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم خیرپورمیں سابق عہدیدارہاکی ایسوسی ایشن سید علی قدر زیدی کی یاد میں سیون سائیڈ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کاافتتاح انجینئر غلام مرتضی سومرو نے کیا۔

 افتتاحی میچ خیرپور کنگز اور خیرپور ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا ،خیرپور کنگزنے 4 کے مقابلے میں 5گول سے جیت لیا۔خیرپور کنگز کی جانب سے میثم عباس 2حیدر علی – محمد زید علی ڈھوٹ اور کاظم عباس نے 1-1 گول اسکور کیا جبکہ خیرپور ٹائیگرز کی جانب سے حسین عباس۔ معصحب علی۔ احمد مغیرہ اور علی سفیان نے 1-1 اسکور کیا۔

افتتاحی تقریب سے قبل سید علی قدرشاہ زیدی اور اولمپیئن نوید عالم کے لیے دعاکرائی گئی۔ اس موقع پرسید زاکر حسین زیدی، سید افتخار حسین، غلام مرتضی ڈھوٹ، عرفان علی ڈھوٹ اور دیگر نے شرکت کی۔