سکھر: صحافی قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 26 جولائی تک ملتوی

14

سکھر،12جولائی(اے پی پی)انسداد دہشتگردی کی عدالت سکھر میں سکھرکے علاقہ صالح پٹ کے مقتول صحافی اجے لالوانی کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

 قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ٹاو ¿ن چیئرمین عنایت شاہ، وائس چیئرمین احسان شاہ اور ایس ایچ او عاشق میرانی پیش ہوئے، جیل میں قید ملزمان جمیل شاہ، رضا شاہ، اکبر منگریو، غلام مصطفی میرانی اور جانب میرانی کو عدالت لایا گیا، مدعی دلیپ کمار اپنے وکلاءزبیر راجپوت اور صحبت جویو سمیت پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل محفوظ اعوان اور سکندر جونیجو پیش ہوئے، جج آنند رام کی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ ابھی تک جاری نہیں کی جس کی وجہ سے عدالت میں حتمی چالان پیش نہیں کیا جا سکا، رپورٹ آنے کے بعد کیس کا حتمی چالان پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے گرفتار5 ملزمان کو مزید14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،کیس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔