سکھر،07جولائی(اے پی پی ): سندھ ایریگشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ربنواز سانڈانو کی ملازمین سے مبینہ زیادیتوں کے خلاف محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی کثیر تعداد نے سکھر بیراج تا گلوبل چوک تک زیر قیادت صوبائی رہنما خادم حسین کھوسہ ،عبدالنبی جاگیرانی ،مظہر اقبال قریشی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کے خلاف شدید نعریبازی کی۔
اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب سے محکمہ خزانہ سکھر میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ربنواز سانڈانو تعینات ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے دفتر میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، محکمہ آبپاشی کے ملازمین سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے جائز کام کیلئے بھی رشوت طلب کی جارہی ہے۔
رہنماؤں نے بالا حکام سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ربنواز سانڈانو کی محکمہ آبپاشی کے ملازمین سے مبینہ زیادیتوں اور کرپشن کا نوٹس لیکر محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کے اگر ملازمین کے جائز مسائل حل نہ ہوئے تو پورے سندھ میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔