لودھراں،14جالائی ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی شجر کاری مہم کے فروغ کےلئے ” ہر بشر دو شجر” مہم کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ہر فرد کو شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے مزید کہا کہ عوام کو شجر کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے تا کہ ان میں پودے لگانے کا جزبہ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری کے فروغ کے ذریعے اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پودوں کی آبیاری اور مکمل نگہداشت کی بھی سخت تاکید کی۔