صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب کی PP-38 ضمنی انتخاب کے سلسلے میں رینجرز حکام، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اہم ملاقات

28

سیالکوٹ۔27جولائی (اے پی پی): صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب نے PP-38 ضمنی انتخاب کے سلسلے میں رینجرز حکام، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اہم ملاقات کی،پولنگ ڈے پر امن و امان کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالغفار قیصرانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز کے جوان پولنگ ڈے پر حلقے میں پٹرولنگ کریں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہپولنگ کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر میں انتخابی عملہ اور سیکیورٹی اہلکاران کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ پریزائیڈنگ افسران پولنگ ریکارڈ سیکیورٹی اہلکاروں کی زیر نگرانی آر او دفتر میں پہنچائیں گے۔پولنگ ڈے پر ہر صورت امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔