بورے والا،09 جولائی (اے پی پی): بورے والا سے عارف والا روڈ گگو منڈی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک جو مکئی سے لوڈ تھا وہ اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر زائرین سے بھری ٹریکٹر سے ٹکرا کر الٹ گیا جسکے نتیجہ میں ٹرالی پر سوار ایک خاتون ٹرک کے نیچے دب کر جانبحق ہوگئی جبکہ 4 خواتین سمیت 6 زائرین شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی آر ایچ سی گگومنڈی منتقل کردیا گیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹا کر خاتون کی نعش نکال لی۔
زائرین سے بھری ٹرالی جس میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے افراد سوار ہوکر عارف والا سےبرصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے عرس میں شرکت کے لئے آرہے تھے۔