عیدالاضحی پر مثالی امن وامان کے قیام پر جنوبی پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ایڈیشنل آئی جی پولیس ظفر اقبال

25

ملتان، 23 جولائی (اے پی پی ):ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر مثالی امن وامان کے قیام پر جنوبی پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جنوبی پنجاب کے پولیس جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس عید سمیت ہر تہوار پر اپنی خوشیاں قربان کرکے عوام کی حفاظت کیلئے چوکس ہے ، پولیس جوانوں کو بھی عید کی  خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے انکی فلاح و بہبود اور کفالت ترجیح ہے ، محرام الحرام کے موقع پر  امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس جوانوں اور اہکاروں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن عمران شوکت،اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز صادق بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔