غیر معمولی اقدامات سےکامیاب حج آپریشن کو پوری دنیا نے دیکھا:ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس

25

مکة المکرمہ (سعودی عرب)،01 جولائی (اے پی پی ):صدر امور حرمین شریفین اور معروف امام کعبہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے غیر معمولی اقدامات سے کامیاب حج آپریشن کیا گیا جسے ہوری دنیا نے دیکھا۔ اس سال بھی کورونا وبا کی ہیش نظر غیر معمولی اقدامات کیئے جارہے ہیں تاکہ عازمین حج کیلئیے محفوظ حج کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات آج حج سیزن کے آغاز کے موقع پر سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہی۔

 شیخ السدیس نے کہا کہ رواں سال حج سیزن کے لئے ایوان صدر کا منصوبہ کئی اقدامات پر مشتمل ہے ، یعنی مہمان نوازی جس کا مقصد مسجد الحرام کے حجاج کو خدمات فراہم کرنے میں سخاوت اور ہم آہنگی کی اقدار کو اجاگر کرنا ہے ، جو حقیقی مذہب اور تعلیمات سے ماخوذ ہیں۔

 شیخ السدیس نے کہا کہ اقدامات میں  زمزم پانی کی بوتلوں کو حاجیوں میں تقسیم کرنا ، جدید ترین مصنوعی ذہانت کی تکنیک کا استعمال اسمارٹ روبوٹ اور ہائی ٹیک گاڑیوں کے ذریعے مبارک زمزم کے پانی کی بوتلیں مہیا کرنا شامل ہے۔  احتیاطی تدابیر کے مطابق ٹھنڈا اور جراثیم سے پاک پانی مہیا کیا جائیگا۔

 مسجد الحرام اور صحنِ حرم میں نقل و حرکت میں آسانی پیدا کرنے کے لئے 800 سے زیادہ “دستی اور الیکٹرک ، سنگل یا ڈبل” گاڑیاں فراہم کرنے سے عام حجاج اور خاص طور پر بوڑھوں کے لئے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنیا جارہا ہے۔  دن میں دس بار پوری مسجد ، اس کے صحنوں اور سہولیات کو جراثیم کش بنانے کے لئے 5،000 کارکنوں کو بھرتی کیا ہے ، اس کے علاوہ بیک اپ واش بھی شامل ہیں ، جس میں 60،000 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا ہے۔ ڈس انفیکشن کے لئیے جدید ترین ٹکنالوجیوں کا استعمال کرنے کے لئے کام کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مسجد کا ماحول کسی قسم کے وائرس یا وبا سے پاک رہے۔

انہوں نے بتایا کہ امسال تین ہزار خواتین اہلکار بھی مسجد الحرام میں تعینات کی گئی ہیں جو کہ خواتین زائرین کی خدمت اور راہنمائی پر معمور ہوں گی۔