ملتان، 13 جولائی (اے پی پی ):. فوکل پرسن ٹو چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو برائے ڈی جی خان ثریا کریم ایڈووکیٹ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان سنٹر کا دورہ کیا۔
فوکل پرسن ثریا کریم ایڈووکیٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں سے ملاقات کی اور ادارے میں رہائش پذیر بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کیں اس موقع پر ثریا کریم ایڈووکیٹ نے کہا کہ چئیر پرسن سارہ احمد کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاوارث بے آسرا بچوں کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے بچوں کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم و تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے۔