غذر،07 جولائی(اے پی پی ): لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار ہندور یاسین یوم شہادت کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل نے شہید کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کا ہار چڑھایا اور پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ،میجر جنرل جواد احمد شہید کے خاندان اورمزار پر موجود لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل جواد احمد سیمت عسکری اور سول آفیسران کے علاوہ ریٹائڑ فوجیوں اور شہید کے خاندان کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔