لاہور، 16 جولائی(اے پی پی): وزیر جنگلات سبطین خان نے محکمہ جنگلات کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات نے شجرکاری کا دائرہ کار بڑھانے، جنگلات کی جیو ٹیگنگ کومزید موثر بنانے اور سڑکوں کنارے شجرکاری بڑھانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس کے علاوہ شجرکاری مہم میں چھوٹے پودوں کی بجائے کم از کم 5 فٹ کا پودا لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب تین زون میں تقسیم کرکے جنگلات کے چیف کنزرویٹرز کو اہداف دئیے گئے۔
وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ضلع کے طور پر 6 اضلاع منتخب کئے جائیں گے، منتخب اضلاع کی بنیاد پر دیگر اضلاع کو بھی سرسبز بنایا جائے گا اور مون سون کے دوران 5 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے۔