لنڈیکوتل میں لائیو سٹاک حکام اور خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز حکام کیجانب سے 500 خاندانوں میں مرغیاں اور بکریاں تقسیم کر دی گئیں۔ 

19

پشاور، 15جولائی(اے پی پی): لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار زخہ خیل میں لائیو سٹاک حکام اور خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز حکام نے 500 خاندانوں میں 2700مرغیاں اور 100بکریاں تقسیم کیں۔

اس حوالے سے ضلع خیبر لائیو سٹاک حکام اور سیکورٹی فورسز حکام کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل کا علاقہ کافی پسماندہ اور غربت زدہ ہے اس لئے لائیو سٹاک حکام اور سیکورٹی فورسز حکام نے بازار زخہ خیل کے غریب عوام میں  2700 مرغیاں اور سو بکریوں کو تقسیم کر دیں تاکہ علاقے کے عوام کی غربت و مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکیں۔

 لنڈی کوتل بازار زخہ خیل کے عوام میں مرغیاں اور بکریوں کے تقسیم کرنے پر علاقے کے عوام نے لائیو سٹاک حکام اور خیبر رائفلز سیکورٹی فورسز حکام کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے علاقہ بازار ذخہ خیل کے غریب عوام میں مزید فوڈ راشن مرغیاں اور بکریوں کو تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے عوام کی غربت میں کمی آسکے۔