لپروسی بلائنڈینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

26

کوہلو ,08ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں میری ایڈیلیڈ لپروسی سنٹر ،ایچ بی ایل فاؤنڈیشن اور لپروسی بلائنڈینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ منعقد کی گئی رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کیمپ کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ فری میڈیکل آئی کیمپ میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں افراد معائنہ کرنے آئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں فری میڈیکل کیمپ سے دور دراز کے علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں حلقے کے عوام کو صحت تعلیم و دیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ،پینے کے صاف پانی کے منصوبے اور اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جیسے منصوبے شروع کرکے عوام کے دیرینہ مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات شروع کئے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کا اتحادی ہے مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے وزیراعلی جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کئے جارہے ہیں سابقہ حکومتوں نے عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے ۔