محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی منشیات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری

25

پشاور، 12جولائی(اے پی پی): محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن نے تین دن میں تیسری کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر 4000 گرام چرس برآمد کرکے منشیات سمگلر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض  SHO تھانہ ایکسائز پشاور کے زیر نگرانی محمد فاروق خان سب انسپکٹر اور فہیم خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر H چوک نزد موٹر وے  کے قریب موٹر کار نمبری LEB 5878 کو روک کر  تلاشی لینے پر 4000 گرام چرس برآمد کی۔

ملزم محمد بلال ولد نور محمد ساکن تلہ گنگ  کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

 تھانہ ایکسائز پشاور کی تین دن میں یہ تیسری بڑی کامیاب کاروائی ہے اس سے پہلے دو کاروائیوں میں 5000 گرام ہیروئن اور 5000 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیئے گئے۔