مظفرگڑھ، یکم جولائی(اے پی پی ): تھانہ سرور شہید پولیس نے شراب سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی 1280 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سمگلرز نے شراب فروٹ آلو بخارے کی پیٹیوں میں چھپائی ہوئی تھی، ناکہ بندی لگا کر پولیس نے ٹرک کی جب تلاشی لی تو کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد ہوئی جہاں پولیس نے تینوں ملزمان حمید اللہ، نیک محمد اور نادر کو جو شراب سمگل کر رہے تھے کو گرفتار کر ان سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
کارروائی کے دوران بین الاقوامی معیار کی شراب کی بوتلیں جن میں ریڈ لیبل، کیٹوز، لیبل 5، ہائی لینڈ کوئین، واہیٹی اینڈ میکے اور بیلنٹائنز ورائٹی کی 1280 بوتلوں سے سمگلروں سے پکڑی گئی ہیں ۔