معاشی اور اقتصادی طور پر آگے بڑھنے کیلئے خطے میں  کنیکٹیویٹی ضروری ہے؛ شاہ محمود قریشی

50

تاشقند ، 16 جولائی (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اگر ہمارے خطے نے معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھنا ہے تو کنیکٹیویٹی بہت ضروری ہے۔

تاشقند میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ اور وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے حوالے سے ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ ازبکستان کو پاکستان سے جوڑے گا، اس منصوبے میں دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔افغانستان کی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو ہم اس منصوبے پر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔