راولپنڈی، 10 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے، ہندوستان سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذاد کشمیر انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیپو روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاوں گا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔











