ملتان؛عملدار کالج میں پلکن،پیپل کے 25 تیار درخت لگا دیے گئے

88

ملتان، 03 جولائی (اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ اور پی ایچ اے تعلیمی اداروں کو سر سبز بنانے کیلئے ہمقدم، عملدار کالج میں پلکن،پیپل کے 25 تیار درخت لگا دیے گئے ہیں۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سٹوڈنٹس اورپرنسپل علمدار کالج علی سخنور کے ہمراہ کالج میں پودا لگایا۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ طلباء اپنےحصہ کا پودا لگا کر وزیر اعظم کے گرین پاکستان وژن کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے سرکاری سکولوں و ہسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں، شہر اولیا میں ابتک 5500 سے زائد تیار درختوں کی شجرکاری کی جاچکی ہے جبکہ 5 مایاواکی جنگلوں پر کام جاری ہے۔

جاوید اختر محمود نے کہا خدمت آپکی دہلیز2، کے دوسرے ہفتے کو شجرکاری سے منسوب کیا گیا ہے ، پی ایچ اے ملتان پورے پنجاب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا، ملتان کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ کم کرکے رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہ داری نبھانہ ہوگی۔

 چیئرمین پی ایچ اےاعجاز جنجوعہ نے کہا پچھلی حکومتوں نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی حکومت نے شجرکاری کو قومی پالیسی بنایا ہے۔انہوں  نے کہا کہ پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شہر میں شجرکاری کر رہی ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ تمام درختوں کی حفاظت کا میکنزم تیار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے افراد  بھی موجود تھے۔

2