ملتان، 1 جولائی (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 9 سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 9 سالہ سانول ولد فیصل کو ایک روز قبل گمشدہ حالت میں پاکر ریسکیو کیا تھا ،بچے کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اپنے بارے معلومات دینے سے قاصر تھا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بھرپور کاوش کے بعد بچے کی فیملی کو تلاش کیا گیا ہے، بچے کا تعلق 17 کسی وہاڑی روڈ سے ہے، بچے کے والدین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کو دعائیں دیں۔