ملتان، 2جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے آنجہانی فوک کلوگار کرشن لال بھیل کے صاحبزادے شمو لال کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انجہانی کرشن لال بھیل کو صدارتی ایوارڈ دلانے میں کردار ادا کرنے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرشن لال بھیل وسیب کے ایک نامور فوک گلوکار اور روہی کی پہچان تھے، کرشن لال بھیل کورونا وباء کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
علی شہزاد نے کہا کہ کرشن لال بھیل لوک موسیقی کے حوالے سے صدارتی ایوارڈ کے حقدار تھے۔
شمو لال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے میرے والد کرشن لال بھیل کو صدارتی ایوارڈ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرنے کے لئے خصوصی طور پر رحیم یار خان سے ملتان پہنچا ہوں، صدارتی ایوارڈ کے ساتھ10 لاکھ روپے بطور کیشن ایوارڈ بھی دئیے گئے ہیں۔
شمو لال نے کہا کہ کیش ایوارڈ سے میں اپنا گھر تعمیر کرا رہا ہوں ، ڈپٹی کمشنر کے وسیلے سے مجھے گھر کی چھت میسر آ گئی ہے۔