ملتان؛ آر پی او سید خرم علی کا ضلع لودھراں کا دورہ ، تھانہ سٹی،صدر کہروڑ پکا اور تھانہ دھنوٹ کا معائنہ کیا

25

ملتان، 24 جولائی(اے پی پی):  آر پی او سید خرم علی نے ضلع لودھراں کا دورہ کیا اور تھانہ سٹی،صدر کہروڑ پکا اور تھانہ دھنوٹ کا معائنہ کیا۔ آر پی او نے تھانوں کی عمارتوں،فرنٹ ڈیسک کا ملاحظہ کیااور تھانوں کی صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 آر پی او نے حوالاتیوں سے مسائل پوچھے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نےتھانوں کے مال خانوں اور ریکارڈ روم کا معائنہ بھی کیا۔

 آر پی او نے کہا کہ  پنجاب حکومت تھانے کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل مہیا کر رہی ہے ، سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جائے،  تفتیشی امور میں میرٹ اور انصاف سے کام لیا جائے۔

 آر پی او سید خرم علی نے مزید کہا کہ  کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے کرائم کنٹرول کیا جائے۔