ملتان؛ ایم ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے 17-A کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو کو مستقل کر دیا گیا

31

ملتان، یکم جولائی (اے پی پی ):ایم ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے 17-A کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنجاب گورنمنٹ کے قوانین کے مطابق کنٹریکٹ سروس کو مستقل سروس میں شمار کر دیا گیا۔سروس مستقلی کے آرڈر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے تقسیم کئے۔17-A کے تحت ایم ڈی اے میں کنٹریکٹ پربھرتی ہونے والے مختلف کیڈر کے 37ملازمین کی  ابتدائی کنٹریکٹ سروس پیریڈ کو مستقل سروس پیریڈمیں شمار کر دیا گیا اور آرڈر تقسیم کر دیئے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین فیصلے کر رہی ہے۔میں بطور سیاسی ورکر پنجاب گورنمنٹ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے17-A کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی کنٹریکٹ سروس پیریڈ کو ریگولر کرنے کے قوانین جاری کئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سروس پیریڈ ریگولر ہونے کی مبارکباد دی اور دیانتداری سے محکمے کی فلاح کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔

تمام ملازمین نے خوشی کے اس موقع پر چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا شکریہ اداکیا۔