ملتان، یکم جولائی (اے پی پی ):چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے تجاوزات کی نشاندہی کے بارے میں جاری ہونے والے لیٹر پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ سیل اور ٹریفک پولیس سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن۔آپریشن شیر شاہ روڈ،چوک عزیز ہوٹل،چوک نواں شہرسے ڈیرہ اڈا چوک تک کیا گیا۔
انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس سکواڈ نے شیر شاہ روڈ،چوک عزیز ہوٹل،نواں شہر اور ڈیرہ اڈا چوک پر آپریشن کرتے ہوئے عارضی اور مستقل تمام تر تجاوزات موقع پر ختم کر دیا گیا۔روڈ سائیڈ پر غلط پارک کی گئی گاڑیوں کے موقع پر چالان بھی کئے گئے۔ آفیسرز ٹاؤن میں شہری کی جانب سے گندگی اور تجاوزات کے بارے میں دی گئی درخواست پر گندگی پھیلانے اور تجاوزات کنندگان کو موقع پر وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ بوسن روڈ چونگی نمبر 6اور سبزا زار میٹرو اسٹیشن کے اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹوا گیا اور روڈ سائیڈ پر قائم تھڑے موقع پر توڑ دیئے گئے اور سروس روڈ کو کلیئر کر وا دیا گیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا محمد سعید اختر،انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندرو عملہ،نفری پولیس و انفورسمنٹ عملہ آپریشن میں شریک تھے۔
اے پی پی /کاشف/ھامد