ملتان؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والے عوامل کے خلاف  کارروائی،2 من 20 کلو مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں

15

ملتان، 9 جولائی (اے پی پی ):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وقارالحسن کی سربراہی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والوں  کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ کارروائی  کے دوران میٹ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی اور گاڑی میں موجود 2 من 20 کلو مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کارروائی دہلی گیٹ پولیس اسٹیشن کے قریب خفیہ معلومات کی بنا پر کی گئی تھی ، گاڑی نمبر PAF 762 میں موجود مردہ مرغیاں ملتان شہر اور مضافاتی علاقوں میں سپلائی کی جانی تھیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عوامل سے آڑھے ہاتھوں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، غیر معیاری خوراک مہلک امراض کا باعث بنتی ہے، مضر صحت خوراک کی دستیابی کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر حد تک کارروائی کی مجاز ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مردہ مرغیوں کی سپلائی کرنے والے عوامل کے خلاف قانونی کارروائی کے حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔