ملتان، 9 جولائی(اے پی پی ) : چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 سالہ گمشدہ بچہ والدین سے ملوا دیا ۔5 سالہ یامین کو شہری کی اطلاع پر لوہاری گیٹ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔ لواحقین کی تلاش کے بعد بچے کو اس کے والد امان اللہ اور پھوپھی شبانہ کے حوالے کیا گیا ہے ، بچہ گزشتہ روز فیملی کے ساتھ حسین آگاہی بازار گیا وہاں سے بچھڑ گیا تھا۔
بچے کے لواحقین نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکام کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔