ملتان؛ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ، شہر کے 12 معروف کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے

17

 

ملتان، 18جولائی(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھرپور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر شہر کے 12 معروف کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں، سیل ہونے والے مراکز میں ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ اور ڈرنک سنٹرز شامل ہیں، حکومت کی طرف عائد پابندی کے باوجود رات بارہ بجے کے بعد ان مراکز میں انڈور سروس جاری تھی۔

 کارروائی سپیشل مجسٹریٹ و سیکرٹری ڈی آر ٹی اے رانا محسن نے کی، سیل ہونے والے مراکز میں پلوٹو نائٹ، فوڈ چوائس، جونی ڈرنک کارنر اور سپائسی بائیٹ شامل ہیں گرینڈ گرِل، سب وے،نائن پی ایم، کیفے نائٹ اور پرچ پیالی کو بھی سر بمہر کر دیا گیا ہے، بٹ کڑاہی بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ، رشید ڈرنک کارنر اور ڈیرہ حق کو بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں۔