ملتان ؛ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی  کا  مختلف تھانوں کا اچانک دورہ ،افسران اور ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

14

 ملتان، 7 جولائی ) اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نےحرم گیٹ،بوہڑ گیٹ،پاک گیٹ اور دہلی گیٹ تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔دورہ  کے دوران افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی اور   حوالاتیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 آر پی او نےفرنٹ ڈیسک،مال خانوں کا معائنہ کیااور تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔ آر پی او نےمختلف مقدمات میں تفتیشی امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور مقدمات کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں  کو جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 سید خرم علی نے کہا کہ پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کے محاسبہ کو یقینی بنائیں، منشیات فروشی اور قمار بازی کے خلاف سخت کارروائی کریں اورکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر جرائم کا قلعہ قمع  کریں ۔انہوں  نے تھانوں میں ملازمین کی بیرکس میں رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

 اس دوران ایس پی سٹی راؤ نعیم،پی ایس او محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے۔