ملتان، 3 جولائی (اے پی پی ):جنوبی پنجاب پولیس آفس میں سیکورٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد،ایس پی یو اور پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستوں کی موک ایکسرسائز میں شرکت کی.
ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ر یٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشتگردی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے اور ملکی سکیورٹی صورتحال کے باعث پولیس فورس فرنٹ لائن پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے،فیلڈ میں پولیس جوان الرٹ رہیں اورہر مشکوک سرگرمی پر نظر رکھیں
اے پ پی /کاشف /قرۃالعین