ملتان :خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری کا دوسرا روز، بڑے پیمانے پر شجرکاری جاری

15

ملتان، 13 جولائی (اے پی پی ):خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری کا دوسرا روز، بڑے پیمانے پر شجرکاری جاری ہےجبکہ کمشنر ملتان نے طلبہ و طالبات کیساتھ سائنس کالج میں پیپل کے 27 تیار درخت لگائے.

اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر ہفتہ شجرکاری میں تعلیمی اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ، نسل نو کی بقا کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری ضروری ہے۔انہوں نے کہا ماحولیاتی آلودگی سے نبرد آزما ہونے کیلئےتمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہداری نبھانا ہوگی۔

 کمشنر نے چئیرمن پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، ڈی جی شفقت رضا کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پی ایچ اے کی شجرکاری مہم لائق تحسین ہے۔