ملتان :ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ، 8کروڑ روپے مالیت کی 23 کنال قیمتی زمین واگزار کرا لی گئی

11

ملتان، 7 جولائی(اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشننر علی شہزاد کی ہدایت پر ملتان سٹی کے علاقہ موضع درانہ ننگانہ میں بڑی کارروائی کے دوران قبضہ مافیا سے 8کروڑ روپے مالیت کی 23 کنال قیمتی زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔ یہ اراضی شہر کی پوش ہاوسنگ کالونیوں کے وسط میں ہے۔زیر قبضہ زمین پر قائم  پائپ فیکٹری بھی مسمار کر دی گئی ہے۔آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کی۔پولیس اور ریونیو سٹاف بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھا۔