ملتان، 18جولائی(اے پی پی ):قرنطینہ سنٹر ملتان میں قرنطینہ کئے گئے افغانستان سے آنیوالے20 پاکستانیوں کو گھر روانہ کر دیا گیا۔ گھر بھیجنے کا فیصلہ10 یوم کا کورنٹائن دورانیہ مکمل ہونے اور تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے تمام افراد کو نواں شہر میں قائم قرنطینہ سنٹر سے الوداع کیا۔