ملتان، 6جولائی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں گائیڈ لائن جاری کر دیں اور کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت1کھرب 7ارب36کروڑ روپے کی لاگت سے 315 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ان منصوبوں کے لئے 14 ارب 48 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں علی شہزاد نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت231نئے اور84 جاری منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور کہا نئے منصوبوں کے لئے8ارب22کروڑ اور جاری منصوبوں کے لئے6 ارب26کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کر دئیے گئے ہیں علی شہزاد نے ہدایات جاری کی کہ ہرترقیاتی منصوبے کے لئے ٹائم فریم تشکیل دیا جائے اور کہا سالانہ ترقیاتی پروگرام کا ہر منصوبہ مکمل کیا جائے گا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ملتان کی تعمیرو ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
اس سال ملتان میں میگا ترقیاتی پراجیکٹس شروع کئے جائیں گےمیگا پراجیکٹس میں فلائی اوورز اور دو رویہ شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں اور کہا کہ میگا پراجیکٹس کے لئے زمین کے حصول میں حائل ایشوز بروقت حل کئے جائیں علی شہزاد نے کہا کہ نئی تعمیر ہونیوالے بلڈنگز میں خصوصی افراد کے لئے ریمپس اور کشادہ دروازے کے باتھ رومز تعمیر کئے جائیں اجلاس میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی اور اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان بھی شرکت کی اور ایم ڈی اے،واسا،پی ایچ اے، بلڈنگز،ہائی وے، تعلیم اور صحت کے محکموں کے افسران کی بھی شریک ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ عرفان انجم نے بریفنگ بھی دی۔