ملتان ،23جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ ملتان شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے پارکوں اور گرین بیلٹس پر دوبارہ شجر کاری کا آغاز کیاجارہا ہے،شہر کو خوبصورت بنانے میں ہمیں عوام کاتعاون درکارہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روز مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ عید کے ایام میں پارکوں اور گرین بیلٹس پر شہریوں کو تمام سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور ملازمین نے عید کے تینوں ایام پارکوں اور گرین بیلٹس پر ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ عیدالاضحی پر پارکوں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔