مری ، 03 جولائی (اے پی پی): ملکہ کوہسار مری میں گرمائی سیزن عروج پر ہے، ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد جاری ہے ، مری شہر میں پارکنگ کی گنجائش بہت کم ہے کل 4000گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے،اس ویک اینڈ پر کل سے اب تک 18000ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ مری کی تمام سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے سرکل مری میں کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں صبر و تحمل سے کام لیں۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے مری میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنزکی اضافی نفری تعینات کی ہے، مری میں ایک طرف پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے مناسب جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو،سرکل مری میں کسی بھی جگہ پر ٹریفک مسائل پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم 051-9269200پر رابطہ کریں۔
رائے مظہر اقبال نے کہا کہ مری میں ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں، پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ان کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ انہون نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نئے عزم کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کے لئے کوہشاں ہے ۔