نارووال کی تینوں تحصیلوں شکرگڑھ ،ظفروال اور نارووال میں عوامی خدمت کچہری( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ )کا انعقاد

38

نارووال، 01 جولائی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنرعائشہ غضنفرکی سربراہی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں شکرگڑھ ،ظفروال اور نارووال میں عوامی خدمت کچہری( بسلسلہ حصول ریونیو ریکارڈ )کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ عثمان اکرم اور اسسٹنٹ کمشنر ظفروال عرفان مارٹن نے منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کو سنا، اورانہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس نارووال میں بھی ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، خدمت ریونیو کچہری میں آنے وا لے سائلین کی 20 درخواستو ں کو موقع پر ہی نپٹا دیا گیا، جبکہ 11درخواستوں کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نارووال نے متعلقہ ریونیو افسران کو احکاما ت صادر کئے، اسسٹنٹ کمشنر نارووال حسن نذیر، ریونیوآفیسرز محمد ارشد، شہزادانور، شہزادقیصر،فاروق شہزاد سمیت تمام متعلقہ ریونیو سٹاف اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کامقصد لوگوں کو وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن، ناجائز قبضہ، ڈومیسائل کے حصول کے علاوہ دیگر معاملات حل کرنے میں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، اور وزیر اعلی کے ان اقدامات کی بدولت لوگ بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں، اور اس مقصد کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے لے کر ریونیو افسران سمیت پٹواری تک ایک چھت تلے جمع ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے فوری ازالے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی شکایات موقع پر حل کریں، اس حوا لے سے متعلقہ سٹاف کی طرف سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ عوامی مسائل کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے کھلی کچہری میں ریونیو افسران و دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف بلا خوف و خطر اور بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں۔