لاہور،02 جولائی(اے پی پی): گورنر پنجاب سے ایڈوائزر بر ائے یوتھ افیئرمیاں انس اسلم ڈولہ نے یہاں لاہور میں ملاقات کی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، پہلی بار اقتدار نہیں بلکہ ملک وقوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہورہا ہے، انشاء اللہ وزیراعظم مدنیہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہونگے، اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہونگے، انتخابی اصلاحات کا حکومتی فیصلہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کر نا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، احساس پروگرام نوجوانوں کے لیے حکومت کا تاریخی اور شاندار منصوبہ ہے، کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، الحمد للہ آج پورے پاکستان میں یکساں ترقی کے منصوبے شروع ہیں۔