وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات

16

اسلام آباد۔30جولائی  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان  نے پناہ گاہوں کے معیار اور ان میں عوام کے لئے دستیاب سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت معاون خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت اگلے 6ماہ میں شروع ہونے والے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔