تاشقند،15جولائی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کے موقع پر پاکستان ازبکستان کاروباری شخصیت نے بتایا کہ دورہ ازبکستان علاقائی دوطرفہ تجارت، علاقائی روابط اور سیکورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بزنس فور م سے دونوں ملکوں کے تاجر مختلف شعبوں میں تعاون کر سکیں گے ۔
دورہ کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیر اعطم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔