وزیراعلیٰ پنجاب ،چیئرمین سینٹ کی داتا دربار پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی

58

لاہور، 17 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورچیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعلی،چیئرمین سینٹ اورسینیٹرز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی۔ اس کے علاوہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اور کورونا سے نجات کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعلی اور چیئرمین سینٹ کے ساتھ سینیٹرز عبدالقادر،دلاور خان اور سرفراز بگٹی موجود تھے۔