وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال

44

لاہور 10جولائی (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے وفاقی وزیر صاحبز ادہ  محبوب سلطان اور رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد کی ملاقات اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہر ضلع کے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب میں پائیدار اور یکساں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہےاور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منتخب نمائندوں سے مشاورت کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں آپ ون مین شو کی بجائے ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں اور ماضی کے حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگاتےصرف کام پر یقین رکھتے ہیں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شو بازی کا زمانہ بیت چکا ہم عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گےپنجاب کی حقیقی ترقی کا سفرشروع ہو چکا رکنے نہیں دیں گےاپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ہم نے نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیاماضی میں وسائل کو من پسند شہروں پر خرچ کر کے دورافتادہ علاقوں کو نظر انداز کیاگیاہماری حکومت نے پنجاب کے نظر انداز علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہےپاکستان میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔