کوئٹہ 12جولائی (اے پی پی )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا -اجلاس کو ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ، کمپنسیشن پالیسی، ایمرجنسی اسٹاک اینڈ لاجسٹک پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی -ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 کے تحت قائم کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری بھی دے دی اور گوادر اور لسبیلہ میں کرائی گئی multi-hazard vulnerability and risk assessment کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ گوادر اور لسبیلہ کی طرز پر دیگر اضلاع کی بھی رسک اسسمنٹ کرائی جائےآفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے اور سیلاب اور برفباری کے دوران جدید مشینری کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شریک کی۔