اسلام آباد ، 09 جولائی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے،ملاقات میں آئی جی اسلام آباد نے وزیرِ اعظم کو ای الیون 2 میں جوڑے کو ہراساں کرنے اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نےآگاہ کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کارروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے۔
ملاقات میں آئی جی نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی ۔